Monday, December 23, 2024
ہومپاکستانالیکشن دھاندلی کے خلاف تحریک لبیک کے احتجاجی مظاہرے

الیکشن دھاندلی کے خلاف تحریک لبیک کے احتجاجی مظاہرے

تحریک لبیک پاکستان کے امیر علامہ حافظ سعد حسین رضوی کے حکم پر الیکشن میں بدترین دھاندلی کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کا ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں۔
جس میں مرکزی ریلی کا اہتمام پنجاب اسمبلی کے باہر کیا گیا اور وقت کے حکم ظالموں کے خلاف دعائے جلال کی گئی۔
کہ

کچھ وقت کی خاموشی ہے پھر شور آئے گا
تم لوگوں کا صرف وقت ہے ہمارا دور آئے گا

خطاب کرتے ہوئے علامہ حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ ہم 72 ہو کے کربلا میں نہیں گھبرائے تو یہ وقت کے ظلم کے نظام کے سامنے ہم آخری دم تک کھڑے رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پریشان نہیں ہوتے۔ پریشان تو وہ ہوں جو کفر کے نظام کے ساتھ کھڑے ہیں بلکہ ہمارا تو چلنا بھی قبول ہے بیٹھنا بھی قبول ہے بولنا بھی قبول ہے اٹھنا بھی قبول ہے اور چلنا بھی قبول ہے۔

Lahore TLP Raili

علامہ حافظ سعد حسین رضوی نے اپنے کارکنان کا شکریہ بھی ادا کیا کہ اپ لوگوں نے اپنا حق ادا کر دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے کھنڈوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں بلکہ ہم لوگ تو پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ آئیں گے اگر پہلے دس گھنٹے کام کرتے تھے تو اب 15 گھنٹے کام کریں گے اور انشاءاللہ رسول اللہ کے دین کو تخت پر لے کر ضرور آئیں گے۔
علامہ حافظ سعد حسین رضوی کو اپنے کارکنان کو حوصلہ دیتے ہوئے مزید یہ کہنا تھا کہ اپ لوگوں نے پریشان نہیں ہونا جو رب کی موسی علیہ السلام کو دریائے نیل سے راستہ دیا تو وہ اس ظلم کے نظام کے خلاف بھی رسول اللہ کے دین کو راستہ ضرور دے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular

Recent Comments