لشکر بھی تمہارا ہے سردار بھی تمہارا ہے
تم جھوٹ کوسچ لکھ دو اخبار بھی تمہارا ہے
خون مظلوم زیادہ نہیں بہنے والا
ظلم کا دور بہت دن نہیں رہنے والا
ان اندھیروں کا جگر چیر کے نور آئے گا
تم ہو فرعون تو موسیٰ بھی ضرور آئے گا
مایوسی گناہ ہے ,کفر ہے اور ہم تو وہ لوگ ہیں جنہوں نے سر پر کفن باندھ کر تحریکِ لبیک پاکستان کے شانہ بشانہ اس کفریہ نظام کے خلاف لڑنے کا عہد کر رکھا ہے ۔
مقصد جتنا بڑا ہوتا ہے مشکلات بھی اتنی ہی بڑی آتی ہیں یہ مشکلات اور رکاوٹیں ہمارا عزم متزلزل نہیں کر سکتیں ۔یہ مشکلات تو ہمیں کندن اور خالص بنا رہی ہیں انہیں لگتا ہے کہ آج یہ ہم سے ہمارا حق چھین لیں گے ہمارے لوگوں کو گرفتار کریں گے مگر یاد رکھو فرعون کے مقابلے میں موسیٰ آیا، سومنات کا بت توڑنے غزنوی آیا
ان شاءاللہ ہمارا دور بھی آئے گا مگر ابھی ہمیں یہ سوچنا ہے کہ کہیں ہمارے جذبوں میں کچھ کمی تو نہیں رہ گئی ہمیں اپنے جذبوں اپنی صداقتوں کو پرکھنا ہو گا پھر ان شاءاللہ جلد وہ دور آئے گا جب تحریک لبیک پاکستان صرف پاکستان کی ہی نہیں بلکہ پورے عالمِ اسلام کی نمائندگی کرے گی