Monday, December 23, 2024
ہومصحتگوادر میں سیلاب کے بعد وبائی امراض میں اضافہ ہوگیا

گوادر میں سیلاب کے بعد وبائی امراض میں اضافہ ہوگیا

نمونیا اور ہیضہ کے کیسز میں اضافہ کے سبب سیکرٹری صحت بلوچستان ٹیم سمیت گوادر پہنچ گئے

گوادر میں سیلاب کے بعد وبائی امراض میں اضافہ ہوگیا ۔سیکرٹری صحت بلوچستان ٹیم سمیت گوادر پہنچ گئے ۔

بلوچستان کے آفت زدہ شہر میں بارشوں کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے نمونیا، ملیریا اور ہیضہ کے امراض پھیلنے لگے ۔ ایم ایس سول اسپتال گوادر ڈاکٹر حفیظ کے مطابق گوادر میں نمونیا اور ہیضہ کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ روزانہ دس سے پندرہ کیسز آرہے ہیں ۔ گوادر کے باسی آلودہ پانی پینے کی وجہ سے بیمار ہورہے ہیں ۔

 دوسری جانب چیف سیکرٹری کی ہدایت پر سیکرٹری محکمہ صحت عبداللہ خان ڈی جی ہیلتھ اور موذی امراض کی تشخیص کے ماہر ٹیم کے ہمراہ گوادر پہنچ گئے۔ محکمہ صحت نے سیکریٹری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ بارش اور سیلابی صورتحال ملیریا، ڈینگی اور دیگر موذی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ اس لیے گوادر میں اکاون ٹیسٹنگ سینٹر قائم کردیئے گئے ہیں۔ گھروں میں موجود پانی سے موذی امراض کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تر اقدامات مکمل ہوچکے ہیں۔

 سیکرٹری صحت نے ہدایت کی کہ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے روک تھام کےلئے ایمرجنسی پلان پر عملدرآمدکے لیے اقدامات کئے جائیں۔

Source: SamaaTv

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular

Recent Comments