امیر تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس،
تحریک لبیک پاکستان نے الیکشن 2024 کو یکسر مسترد کردیا،
الیکشن 2024 کل کا دن اہم گزرا ،
جو رزلٹس آتے رہے وہ آپ کے سامنے ہیں،
الیکشن کمیشن کی نااہلی سب کے سامنے ہے
تحریک لبیک کافی سیٹوں پر مارجن میں تھی،
تحریک لبیک کے ووٹ بنک پر ڈاکا ڈالا گیا،
ابھی بھی کئی ایسے حلقے ہیں جن کے فارم45 دیے ہی نہیں گئے،
لیکن ان کے رزلٹس جاری کردیے گئے،
صوبائی سیٹوں پر اس طرح کی صورتحال تھی کہ رزلٹس دیے ہی نہیں گے،
10/10 ہزار ووٹوں کی لیڈ کو کاٹ کر مخالفین کو 20/20 ہزار ووٹ دیے گئے ،
اتنی بدترین دھاندلی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی،
اتنی بدترین دھاندلی کو دل اور دماغ قبول نہیں کررہی،
اگر شوریٰ نظام کے تحت ڈراما رچانا تھا تو یہ سب کیوں کیا گیا،
تحریک لبیک پاکستان کا قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ووٹ 30 لاکھ سے زیادہ بتایا جا رہا ہے،
ہم جہاں ہارے ہیں اس کو کھولے دل سے تسلیم کررہے ہیں،
جہاں ہم جیت رہے ہیں وہ کیسے قبول کرسکتے ہیں،
کل تحریک لبیک پاکستان ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالے گی،
ہم الیکشن کے نتائج کو عدالتوں میں چیلنج کرینگے،
دھاندلی نہیں دھاندلے ہوئے ہیں،
پتہ نے الیکشن کمیشن میں کہاں بیٹھ کر نتائج مرتب کیے ہیں،
صرف این اے 50 نہیں بہت سارے حلقوں میں ہمارے رزلٹس تبدیل ہوئے ہیں،
جو رزلٹس سرکار نہیں دے رہی وہ ہم دینگے،
یہ الیکشن جبر کہ تھا جو رات 11 بجے ہوئے ہے،
ہم چاہتے ہیں ہمیں ہمارا حق دیا جائے ،
الیکشن کے رزلٹس کو جہاں جہاں تبدیل کیا گیا ہے اس کو مسترد کرتے ہیں ،