Sunday, December 22, 2024
ہومٹیکنالوجیدنیا بھر میں فیس بک سمیت میٹا ایپلی کیشنز بحال ہوگئیں

دنیا بھر میں فیس بک سمیت میٹا ایپلی کیشنز بحال ہوگئیں

فیس بک صارفین کوسیشن ایکسپائرڈ کے نوٹس موصول ہونے کے سبب مشکلات کا سامنا کر نا پڑا

دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام سمیت دیگر میٹا ایپلی کیشنز تقریباً آدھا گھنٹہ ڈاؤن رہنے کے بعدبحال ہوگئیں۔

بندش کے دوران فیس بک صارفین کےاکاؤنٹس سائن آؤٹ ہوگئے اورصارفین کوسیشن ایکسپائرڈ کانوٹس موصول ہونے لگے۔

فیس بک اور انسٹاگرام ایپلی کیشنز پر کسی بھی صارف کا سائن ان نہیں ہورہا تھا۔ جس کے بعد صارفین کو مذکورہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے استعمال میں مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب میٹا انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ میٹا سروسز کے تعطل کا تعلق کسی ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش سے نہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں اس سے قبل 17 فروری سے بند ایکس سروس بھی تاحال بحال نہیں ہو سکی تاہم ایکس کی سروسز کیلئے صارفین وی پی این کااستعمال کررہےہیں جبکہ پی ٹی اے کاایکس سروسزکی بندش پر15 روزسےتاحال کوئی مؤقف نہیں آیا۔

Source: SamaaTv

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular

Recent Comments