Sunday, December 22, 2024
ہوماسلام کے ستوننماز کے فرائض

نماز کے فرائض

نماز میں کُل ۷ فرض ہیں

. تکبیر تحریمہ ٢. قیام ٣. قراءت ٤. رکوع ٥. سجدہ ٦. قعدہ آخرہ ٧. خروج بسنعہ

تکبیر تحریمہ

نمازی قبلہ رخ سیدہ خدارا ہوکر ہاتھ کو کانو تک اٹھاتے ہوئے تکبیر تحریمہ کہتے ہیں۔

:قیام


“نماز کو کھڑے ہوکر ادا کرنا ضروری ہے تو اگر کسی نے بغیر عذر بیٹھ کر نماز پڑھی تو نہ ہوئی، خواہ عورت ہو یا مرد۔ ہاں، نفل نماز بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے۔”

:قراءت

فرض کی دو رکعاتوں میں اور وتر یا نفل کی ہر رکعت میں قرآن شریف پڑھنا ضروری ہے، اگر کسی نے ان میں قرآن نہ پڑھا تو نماز نہ ہوگی۔ اکیلے نماز پڑھ رہے ہوں تو آہستہ قرآن پڑھیں اتنا کہ خود سن سکیں، اگر اتنا آہستہ پڑھا کہ خود نہ سنا تو نماز نہ ہوگی

رکوع

رکوع کا ادنی درجہ یہ ہے کہ ہاتھ گھٹنوں تک پہنچ جائیں اور پورا رکوع یہ ہے کہ پیٹھ سیدھی بیچا دے اور سر پیٹھ کے برابر رکھے۔ اونچا نیچا نہ رکھے۔

سجدہ

پیشانی زمین پر جمنا سجدے کی حقیقت ہے اور پاؤں کی ایک انگلی کا پیٹ زمین پر لگنا شرط ہے۔ یعنی کم سے کم پاؤں کی ایک انگلی کو موڑ کر قبلہ رخ کرنا ضروری ہے۔ اگر کسی نے اس طرح سجدہ کیا کہ دونوں پاؤں زمین سے اُٹھے رہے تو نماز نہ ہوگی۔ بلکہ صرف انگلی کی نوک زمین پر لگی تب بھی نماز نہ ہوگی

قعدہ آخرہ

نماز کی رکعاتیں پوری کرنے کے بعد “التحيات و رسوله” یعنی “تحیات اور صلوات اور پروردگار کے لئے” کی مقدار تک بیٹھنا فرض ہے

#بہار_شریعت

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular

Recent Comments