Monday, December 23, 2024
ہومکاروبارسولر پینلز سمیت الیکٹرانکس سامان کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

سولر پینلز سمیت الیکٹرانکس سامان کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

بجلی کی قیمت میں اضافے سے الیکٹرانکسں سامان کی قیمتوں کو پر لگ گئے

بجلی کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی سولر پلیٹس اور الیکٹرنکسں سامان کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ ایک ہفتے کے دوران مارکیٹوں میں الیکٹرونکس کی قیمت میں 20 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ  اضافہ سے الیکٹرانکس کا سامان مہنگا ہو گیا، سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بھی 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

صدر انجمن تاجران ملتان شیخ اکرم حکیم کا کہنا ہے کہ بجلی کے ریٹ بڑھنے سے سولر اور الیکٹرنکسں کے دیگر سامان جس میں فریج، اے سی، ایل ای ڈی، واشنگ مشین، ڈرائیر، ہیٹر، گیزر سمیت متعدد اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہے۔

گھر کیلئے فریج، ہیٹر لینا ہو یا سولر پلیٹیں، شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہیں، شہری دوہری اذیت میں مبتلا ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی سے چلنے والی اشیاء کی قیمتوں میں کمی لائی جائے تاکہ انکی مشکلات کم ہو سکیں۔

Source: SamaaTv

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular

Recent Comments