Sunday, December 22, 2024
ہومصحتوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے معطل صحت کارڈ سو فیصد آبادی کیلئے...

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے معطل صحت کارڈ سو فیصد آبادی کیلئے بحال کردیا

صحت کارڈ پروگرام کیلئے اسٹیٹ لائف کو 5 ارب کے فنڈز جاری کردیئے گئے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علیٰ علی امین گنڈا پور نے صوبے میں معطل صحت کارڈ کو سو فیصد آبادی کیلئے بحال کردیا ۔ جبکہ اسٹیٹ لائف کو پانچ ارب روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ۔

وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یکم رمضان سے صحت کارڈ کے تحت صوبے کی سو فیصد آبادی کے لئے مفت علاج بحال کر دیاگیا ۔

صحت کارڈ کے تحت مفت علاج بحال کرنے کیلئے اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو فوری طور پر پانچ ارب روپے جاری کردیئے گئے ہیں ۔جبکہ اس کے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے ماہانہ پانچ ارب روپے جاری کرنے کا اصولی فیصلہ بھی ہوا ۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ امن و امان کے بعد عوام کی فلاح و بہبود صوبائی حکومت کی اہم ترجیح ہے۔ صحت کارڈ عوامی فلاح و بہبود کا اہم منصوبہ ہے، اس کو ہر حال میں جاری رکھا جائے گا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اسٹیٹ لائف کے بقایا جات کی ادائیگی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کئے جائیں گے ،اس اسکیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اصلاحات کی جائیں گی تاکہ اس کا ذیادہ سے زیادہ فائدہ عوام کو پہنچ سکے۔

Source: SamaaTv

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular

Recent Comments